صدر رام ناتھ کووند پیک کے پروگرام میں شرکت کے لیے چنڈی گڑھ پہنچے


چنڈی گڑھ، 16 نومبر: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند یہاں واقع ڈیمڈ یونیورسٹی چنڈی گڑھ انجینئرنگ کالج (پی اے سی) کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے چنڈی گڑھ پہنچ گئے ہیں۔
ان کی اہلیہ سویتا کووند بھی ان کے ساتھ ہیں۔
یہاں ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مسٹر کووند کا استقبال پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت اور ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ، پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کیا۔