سایا ہومز نوئیڈا میں 2 لاکھ ا سکوائر فٹ جگہ میں 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی


نوئیدا ،16نومبر: رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سایا ہومز سیکٹر 131 نوئیڈا میں 2 لاکھ اسکوائرفٹ ریٹیل جگہ تیار کرنے میں تقریباً 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی۔
کمپنی نے سیکٹر 129 میں آئی آئی ایف ایل کے 350 کروڑ کو لے کر نوئیڈا ایکسپریس وے کے قریب ایک رکے ہوئے پروجیکٹ کو بھی حاصل کیا ہے۔
اس حوالے سے سایا ہومز کے ایم ڈی ، وکاس بھسین نے کہا ” 129 اور 131 جیسے سیکٹر رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے اعلیٰ ممکنہ مقامات ہیں، اور وہ دہلی-این سی آر میں نئے ہائی اسٹریٹ تجارتی مقامات کے طور پر نمایاں ہوں گے۔