سری نگر میں ریت نکالنے کے دوران نوجوان غرقہ آب


سری نگر،16 نومبر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے شیخ پورہ سونہ وار علاقے میں 27 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں غرقہ آب ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’منگل کے روز سری نگر کے شیخ پورہ سونہ وار علاقے میں 27 سالہ نوجوان جس کی شناخت مارف احمد ساکن بڈگام کے بطور ہوئی ہے پیر پھسل جانے کے نتیجے میں دریائے جہلم میں غرقہ آب ہوا‘ ۔
انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں اور پولیس نے نوجوان کو فوری طورپر پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔