مودی کی مجوزہ ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے مہوبہ جائیں گے یوگی


مہوبہ:16نومبر: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں 19نومبر کو وزیر اعظم کی مجوزہ ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو مہوبہ تشریف لائیں گے۔
بی جے پی کے ضلع صدر جتیندر سینگر نے منگل کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 19نومبر کو بندیل کھنڈ میں پینے کے پانی اور سینچائی کی سہولیات کی بنیادی ڈھانچے کے لئے تیار اب تک کی سب سے بڑی ارجن سہایک پروجکٹ کا افتتاح و عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام طے ہے۔
اسی سلسلے میں وزیر اعلی بدھ کو مہوبہ تشریف لاکر ریلی کے مقام کا جائزہ لیں گے۔