عدالت کے احاطے سے قیدی کو بھگانے کی سازش ناکام، دو گرفتار


موگا، 16 نومبر: موگا ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سے ایک قیدی کو بھگانے کی سازش کو ناکام بنانے کے دعویٰ کے ساتھ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
موگا کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس مانڈ نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کل ہرجیندر سنگھ عرف راجو کو عدالت میں پیش کرنے والی تھی، جسے پولیس حراست سے بھگانے کی سازش رچی گئی لیکن پولیس نے اسے ناکام کر دیا اور امن دیپ سنگھ عرف ججی اور جسپریت سنگھ عرف پریت کو گرفتار کر لیا ۔
ان کی تحویل سے ایک ریوالور اور چھ کارتوس برآمد کیے ہیں۔