نوجوت سدھو نے دوبارہ پنجاب کانگریس کے صدر کی ذمہ داری سنبھالی


چنڈی گڑھ، 16 نومبر: پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے آج یہاں ریاستی پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچنے کے بعد اپنا کام دوبارہ سنبھال لیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ہریش چودھری بھی موجود تھے۔
مسٹر سدھو کے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے ساتھ ان کا جاری ٹکراؤ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی تنظیم اور حکومت کے درمیان باہمی تال میل کے ساتھ مضبوطی سے ریاستی اسمبلی انتخابات میں اترنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔