میرٹھ پولیس سپاہی کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری،قتل


میرٹھ:16نومبر: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پیر کی دیر رات اس وقت ایک سنسنی خیز واردات کو انجام دیا گیا جب شادی تقریب کے دوران ایک شادی ہال میں دولہے کے بھانجی کے ساتھ پولیس کے ایک سپاہی نے عصمت دری کے بعد اس کا قتل کردیا۔
پولیس نے منگل کو بتایا کہ آج وداعی کے وقت جب لڑکی کی تلاش شروع ہوئی تو اس کی لاش بھاون پور علاقے کے ریڈ کارپیٹ میرج ہال میں ایک کمرے کے باتھ روم میں ملی ہے جبکہ وہیں موجود نشے میں مست ملزم کو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا۔
جس سے یہاں میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔