جے پور میں آٹھ سال بعد بدھ کو بین الاقوامی سطح کا کرکٹ میچ ہوگا


جے پور، 16 نومبر: راجستھان کےدارالحکومت جے پور میں سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسٹیڈیم میں بدھ کو آٹھ سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی سطح کا کرکٹ میچ دیکھنے کو ملے گا ، جس کی عالمی وبا کورونا کے ضابطوں پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ایس ایم ایس اسٹیڈیم میں بدھ کے روزٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ٹی 20 بین الاقومی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی ، جہاں ایس ایم اایس اسٹیڈیم کسی بین الاقوامی سطح کے ٹی 20 میچ کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔
راجستھان کرکٹ اکیڈمی (آر سی اے) کے صدر ویبھو گہلوت کے مطابق میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وہیں کورونا گائڈ لائنزکومدنظر رکھتے ہوئے میچ کرائے جانے کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔