چترکوٹ میں مجوزہ خواتین سمیلن میں پرینکا کی شرکت مشکوک


لکھنؤ:16نومبر: اترپردیش کے ضلع چترکوٹ میں بدھ کو کانگریس کی مجوزہ خواتین سمیلن پروگرام میں پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی شرکت مشکوک ہے۔
وائرل بخار کی زد میں آئی پرینکا پیر کو مرادآباد میں پرتگیہ سمیلن میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔
پارٹی کے میڈیا انچارج نسیم الدین صدیقی کے مطابق پرینکا کی طبیعت آج صبح تک ٹھیک نہیں تھی۔