فضائیہ کے حیرت انگیز جراءت کا گواہ بنا پوروانچل ایکسپریس وے


سلطانپور:16نومبر: اترپردیش کے پوروانچلخطے کو ملک کے مختلف علاقوں سے جوڑنے والا نیا تعمیر شدہد پوروانچل ایکسپریس وے منگل کو اس وقت تاریخی پلوں کا گواہ بنا جب سلطانپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں فضائیہ کے جانباز لڑاکو طیاروں نے ائیر شو میں ایمرجنسی لینڈنگ کر کے حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ایکسپریس وے کا افتتاح کئے جانے کے بعد فضائیہ کے جدید لڑاکو طیاروں نے اس ایکسپریس وے پربنی ہوئی پٹی کو ایمرجنسی لینڈنگ کے استعمال کئے جانے کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران ہندوستانی فضائی افواج کے جنگی بیڑوں میں شامل جنگی طیاروں میں جگوار، سکھوئی اور میراج نے ایکسپریس وے پر جب باری باری سے لینڈنگ کی تو لوگ فضائیہ کے ہمت و جراءت کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔