یوپی میں جدید ہوتی سہولیات کا عکاس ہے پورانچل ایکسپریس وے:مودی


سلطانپور:16نومبر: گذشتہ حکومتوں پر مشرقی اترپردیش کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے اترپردیش میں جدید سہولیات کا عکاس ہے۔
تقریبا 22ہزار کروڑ کے اخراجات سےتیار 341کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تین سال پہلے جہاں صرف زمین تھی وہاں آج ا تنا جدید ایکسپریس وے گذررہا ہے۔
یہ یوپی کے ترقی کا ایکسپریس وے ہے۔