ایس آئی ٹی حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کے طریقہ کار کی تحقیقات کرے گی: آئی جی پی کشمیر


سری نگر،16 نومبر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کی سربراہی میں ایک سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کے طریقہ کار کی تحقیقات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ان واقعات کے تسلسل کی بھی چھان بین کرے گی جن سے مکان مالک اور جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہوئی ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔