سری نگر تصادم میں 2 جنگجو اور مالک مکان ہلاک: پولیس


سری نگر،16 نومبر: جموں وکشمیر کے ضلع سری نگر میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصاد م میں 2 جنگجو اور مکان مالک مارے گئے ہیں۔
جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’پیر کی شام کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 2عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے‘۔
انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔