مدھیہ پردیش : بیتول میں معمولی تنازع پر نوجوان کا قتل


بیتول، 16 نومبر: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں معمولی جھگڑے میں دو حقیقی بھائیوں نے مل کر ایک نوجوان کا قتل کر دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سمالا پرساد نے بتایا کہ ملزم آکاش برڈے اور اس کا بھائی ابھیشیک کل شام کوتوالی تھانہ علاقہ کے چکر روڈ علاقے میں لکھن باگھمارے کے گھر لڑائی کرنے گئے تھے، جہاں دونوں ملزمین گالی گلوچ کرنے کے بعد اپنے گھر واپس چلے گئے تھے۔
لکھن کلہاڑی لے کر آکاش کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اس کا آکاش سے جھگڑا ہو گیا اور اس کی ٹانگ پر کلہاڑی مار دی۔