حیدر پورہ تصادم میں ہلاک ہونے والا مدثر گل جنگجو ماڈیول چلا رہا تھا: وجے کمار


سری نگر،16 نومبر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ حیدر پورہ تصادم میں ہلاک ہونے والا جنگجو اعانت کار مدثر گل فرضی کال سینٹر چلا رہا تھا اور اس نے کال سینٹر کا ایک کمرہ جنگجوؤں کو پناہ لینے کے لئے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام سری نگر کے جمالٹہ نوا کدل علاقے میں ایک پولیس اہلکار پر گولیاں چلانے والے جنگجو کو مدثر گل نے ہی اپنی گاڑی میں اٹھا کر حیدر پورہ لایا تھا اور اس کو کرایے پر لئے کمرے میں رکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کی اس کمین گاہ سے کافی سامان بر آمد ہوا ہے۔