میکسکو کے گواناجواتو میں دومقامات پر فائرنگ، 11 افراد ہلاک


میکسیکو سٹی 15 نومبر: وسطی میکسیکن ریاست گواناجواتو میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ میں دو بچوں سمیت تقریبا گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے پیر کو یہ اطلاع دی۔
ایل یونیورسل کے مطابق یہ دونوں حملے ہفتے کی شام کوہوئے، جس میں پہلا حملہ سیلاو کی میونسپلٹی میں ہوا جہاں مبینہ طور پر کچھ مسلح افراد نے ایک گھر میں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی۔