ہوشنگ آباد میں کانگریس کی ممبر سازی مہم شروع


ہوشنگ آباد15نومبر(عادل فاضلی)ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ستیندر فوجدار کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی ممبر سازی مہم کی شروعات برہمن سماج کے سرکردہ افراد،ویش سماج کے افراد،تمام خواتین،او بی سی ممبر،قبائلی عوام والمیکی سماج کے افراد،اقلیتی درج فہرست ذاتوں کے افراد کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔رکنیت سازی مہم کا تاریخی آغازکیا گیا۔ضلع بھر میں لاکھوں ممبران بنائے جائیں گے۔تمام نئے ارکان کا کانگریس پارٹی نے خیر مقدم کیا۔