میونسپل کارپوریشن کر رہا ہے کیڑے مار ادویات کا چھڑکاﺅ


اُجین15نومبر(نیا نظریہ بیورو)شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ڈینگو سے بچاو ¿ کے لیے کیڑے مار دوا کا سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلہ میں اونتی پورہ کنڈلا باغیچہ، ہیلاواڑی بڑی مسجد کے آس پاس،گنیش گلی پوری بیک لائن،درگاہ مخدوم شاہ بابا کے اردگرد،ویکسینیشن سینٹر لائن رشی نگر،سداما نگر، لوٹس گرین کالونی،ہیلی پیڈ اور سرکٹ ہاو ¿س،کالیداس اکیڈمی کمپلیکس ایریا، ویاس نگر ڈی سیکٹر آس پاس کے علاقوں وغیرہ میں اسپرے کے کام کے ساتھ ساتھ سڑک کی صفائی کراتے ہوئے روڈ کی صفائی،نالیوں کی صفائی بیک لائن کی صفائی کراتے ہوئے چونے کی لائن ڈالی گئی۔ کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ اس کارروائی کو مسلسل جاری رکھا جائے۔