میونسپل کارپوریشن نے صفائی کےلئے عوام کو کیا بیدار


اُجین15نومبر(نیا نظریہ بیورو)صفائی سروے 2022 کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سے منسلک تنظیموں کی جانب سے شہر کے تمام وارڈز میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم چلا کر شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں پیر کے روز وارڈ نمبر 08، 13، 42، 43، 44، 45 کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔شہریوں کو صفائی سروے 2022 کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے زیرو ویسٹ وارڈ کے ساتھ ساتھ گھروں سے نکلنے والے گیلے کچرے سے ہوم کمپوسٹنگ کے بارے میں بتایا اور اس کے فوائد بھی بتائے۔نیز گھروں سے نکلنے والے کچرے کو الگ الگ ڈبوں میں رکھنے،4 بائنو معلومات،گاربیج کارپوریشن کے ذریعے چلائی جانے والی کوڑا اٹھانے والی گاڑی میں ڈالنے،گھر کی پچھلی لائن کو صاف رکھنے،یو ایم سی سیوا ایپ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ویکسین کی دوسری خوراک کے بارے میں بیدارکیا گیا۔