کوویڈ کے بعد آج سے پھر شروع ہوا آنگن واڑی سینٹروں کا نفاذ


بھوپال15نومبر(نیا نظریہ بیورو)ریاست میں کووےڈ 19کے انفیکشن کے پیش نظر ضرورت مندوں کی حفاظت کے لئے ملتوی آنگن واڑی سینٹروں کا نفاذ آج سے پھر شروع ہو گیا ہے۔ عوامی نمائندوں کی موجودگی میں ضرورت مندوں کے ساتھ ”آئیے آنگن واڑی “ تھیم پر پروقار آنگن واڑی سینٹروں کا نفاذ شروع کردیا گیا ہے۔ اس انعقاد کے لئے سینٹروںکی صاف صفائی کرکے رنگولی، غبارے، پھول سے سجایا گیا تھا۔ بچے بھی اپنے آنگن واڑی سینٹر کھلنے سے خوش اور پرجوش تھے۔ اس موقع پر بچوں کو تلک لگاکر ، مالا پہنا کر استقبال کیا گیا۔ ساتھ ہی انہیں ناشتہ اور گرم پکا لذیذ کھانا بھی فراہم کیا گیا ۔جس میں کھیر، پوری، سبزی، مٹھائی بھی بچوں کے کھانے میں دی گئی۔ انعقاد میں مقامی عوامی نمائندوں، سرپرستوں، ماتر سہیوگنی کمیٹی اور شوریہ دل کے ممبران کو مدعو کیا گیا تھا۔ آنگن واڑی کارکنان، سہائیکاﺅںکے ذریعہ لوگوں کو فنی طریقے سے تیار رنگ برنگے دعوت نامے دے کر ، پیلے چاول دے کر،مدعو کیا گیا۔ کئی مقامات پر آنگن واڑی کارکنان کے ذریعہ دیواری تحریر کے توسط سے بھی سینٹروں کا نفاذ پھر شروع ہونے کی اطلاع دی گئی۔ ڈائریکٹر خواتین -طفل ترقیات ڈاکٹر رام راﺅ بھوسلے نے بتایا کہ سبھی ضلع کلکٹر کو آنگن واڑی نفاذ سے متعلق سمت ہدایات قبل میں ہی جاری کردی گئی تھیں۔15نومبر سے آنگن واڑی سینٹر کا نفاذ اور خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں نفاذ عمل جاری کیا گیا ہے۔ ان میں تین سے چھ سال تک کی عمر کے بچوں کو لانے کے لئے مقامی صورتحال کے موافق ضلع سطحی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی اور ضلع کلکٹر کے ذریعہ فیصلہ لیا جائے گا۔ کووےڈ سے بچاﺅ کی سبھی احتیاطوں پر عمل یقینی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی سینٹر شروع ہونے کے بعد روزانہ سابقہ کی طرح ٹائم ٹیبل کے مطابق ان کا نفاذ کیا جائے گا۔