اسٹیشن کا نام بدلنے پر: ایم اےل اے عارف مسعود نے لکھا وزیر اعظم کو خط


بھوپال15نومبر(نیا نظریہ بیورو)ایم اےل اے عارف مسعود نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوپال پروگرام حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدلنے کو لے کر ایک خط لکھ کر ان کے دفتر کو میل کیا ہے۔
عارف مسعود نے خط میں افسوس ظاہر کیا ہے کہ جن حبیب میاں نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کو اپنی نجی زمین اسٹیشن بنانے کے لئے دی تھی اس کے بعد ہی اسٹیشن بن سکا تھا۔اس کے بعد ان کی عطیہ کی ہوئی زمین کا نام تبدیل کرنا کہاں تک صحیح ہے میں سمجھ نہیں پارہا ہوں۔وہیں دوسری طرف بتاریخ 8نومبر 2021کو بھوپال کے سرکاری حمیدیہ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے 14نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے اعداد و شمار بھی ریاستی حکومت نے چھپائے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت نے آپ کو اس عظیم سانحہ کے بارے اطلاع بھی نہیںدی ہوگی۔مذکورہ پروگرام جو آپ کی موجودگی میں ہونے جارہا ہے اس میں ریاستی حکومت نے مجھے شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔لےکن ایسی صورتحال میں جہاں 8دن قبل کئی گھروں میں چراغ بجھ گئے ہو ،ایسے میں جشن کی تقریب میں جانا قطعاً مناسب نہیں ہے۔