حمیدیہ اسپتال واقعہ:


ایم ایل اے پی سی شرمانے وزیر اعظم کے نام ایس ڈی ایم کو دیا میمورنڈم
بھوپال15نومبر(نیا نظریہ بیورو)حمیدیہ اسپتال میں انتظامیہ کی غفلت سے 14 نومولود بچوں کی جان چلی گئی۔ایم اےل اے پی سی شرمااور کیلاش مشرا نے وزیر اعظم کے نام ایس ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کر واقعہ کے قصورواروں پر کارروائی کرنے اور ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔سابق کونسلر گڈو چوہان، سابق کونسلر مونو سکسینہ، راکیش یادو، دلی چند پٹیل، دلیپ مسکے، روشن یادو، راہول بھارتی، شعیب خان، کلدیپ یادو، پائل کامرانی موجود تھے۔