کووڈ ٹیکہ کاری 113کروڑ کے قریب


نئی دہلی، 15نومبر: ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے 304ویں دن پیر کو 54لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیکہ کاری 113کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔
صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج شام سات بجے تک 112کروڑ 91لاکھ 49ہزار 871کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
آج 54 لاکھ 46ہزار 295کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔