سوئیہ بوگ بڈگام میں راشی ملازم اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا


سری نگر،15 نومبر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے سوئیہ بوگ بلاک میں ولیج لیول ورکر کو 2ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’ایک شہری نے اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کی کہ بلاک سوئیہ بوگ بڈگام میں تعینات ولیج لیول ورکر (وی ایل ڈبلیو) منریگا کام کیلئے کاغذات پر دستخط کرنے عوض دو ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہوتے ہی اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 36/2021زیر دفعہ 7 پی سی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔