کانگریس نے قبائلی بھائی ۔ بہنوں کے لیے کچھ نہیں کیا : شیوراج


بھوپال، 15 نومبر: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس نے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا، جب ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تو انہیں تکلیف ہورہی ہے۔
مسٹر چوہان نے یہ بات یہاں بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر جمبوری گراؤنڈ میں منعقدہ قبائلی کنونشن میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس الزام لگاتیہے کہ ہم قبائلی فخر کے نام پر پیسہ برباد کر رہے ہیں۔