گہلوت نے ریاست کے لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کی


جے پور، 15 نومبر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج راجسمند ضلع کے ناتھ دوارا میں شری ناتھ جی کے مندر میں جا کر ریاست کے لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
مسٹر گہلوت نے آج راجسمند ضلع کے دورے کے دوران شری ناتھ جی مندر کا دورہ کیا اور یہ دعا کی۔
اس دوران اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا، وزیر کوآپریشن ادے لال انجنا اور کانگریس لیڈر رگھویر سنگھ مینا بھی موجود تھے۔