پھولوں کی بارش کرکے ایس پی کارکنان پوروانچل ایکسپریس وے کا کریں افتتاح


لکھنؤ:15نومبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پوروانچل ایکسپریس وے پر سیکورٹی وجوہات سے سماج وادی وجئے رتھ’لے جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد گاندھی گیری کا راستہ اپناتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اس ایکسپریس وے پر منگل کو پھولوں کی بارش کر کے اس کا افتتاح کرنے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سلطان پور میں اس پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔
اسی دن اکھلیش نے غازی پور میں پوروانچل ایکسپریس وے سے سماج وادی وجئے رتھ یاترا نکالنے کی انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی۔