تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ایک سازش: غلام نبی ہانجورہ

سری نگر،15 نومبر: پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ دو برسوں کے دوران حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں کورونا کے بہانے پر نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کے پیچھے ایک سازش کار فرما ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کا جمہوری نظام میں کوئی جواز نہیں ہے۔