اوڑی میں آتشزدگی، ایک مکان تباہ


سری نگر،15 نومبر: شمالی کشمیر کے نملہ اوڑی گاوں میں آگ کی بھیانک واردات کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’نملہ اوڑی میں پیر کی صبح کو شوکت علی ولد مرحوم ہاشم منگریال کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران ایک مکان مکمل طورپر خاکستر ہوا ہے ۔