سنبھل:دو لاشیں برآمد


سنبھل:15نومبر: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی علاقے میں ایک گھر میں پولیس کو خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں جن پر گولی لگنے کے نشانات ہیں۔
ایس پی چکریش مشر نے بتایا کہ پیر کو کوتوالی چندوسی کے تحت گاؤں مولی گڑھ کے ایک گھر کے اندر سے گولی چلنے کی اطلاع ملی۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے گھر کے اندر جاکر دیکھا تو پولیس کو گھر میں ایک خاتون اور مرد کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔