انتخابات قریب آتے ہی کیوں باہر آجاتا ہے جناح کا جن:پاترا


میرٹھ:15نومبر: بی جےپی ترجمان سمبت پاترا نے پیر کو کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی)انتخابات آتے ہی پاکستان کے فاونڈر محمد علی جناح کے جن کو باہر نکال لیتے ہیں۔
بائی پاس واقع ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں پارٹی کے ‘یوا اتھان’ سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے پاترا نے لوگوں سے سوالیہ لہجے میں کہا’جناح کا آخر یہاں ایسا کیا تھا جسے انتخابات آتے ہی کیش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے’انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں کیا عظیم شخصیات کی کوئی کمی ہے جن کے نظریات کو انتخابی مسئلہ نہیں بنایا جاسکتا۔
پاترا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کورونا ویکسین پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں رہتے۔