وزیراعظم نے بابا صاحب پرندرے کو خراج عقیدت پیش کیا


بھوپال، 15 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پدم وبھوشن بابا صاحب پورندرے کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی یہاں قبائلی ہیرو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر مقامی جمبوری میدان میں جن جناتیہ گورو دوس کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ بابا صاحب پورندرے نے ’جنتا راجہ‘ کے طور پر چھترپتی شیواجی کی اقدار ملک کے سامنے لائے۔