باراتیوں سے بھری جیپ کو ٹرک نے ماری ٹکر ،دو کی موت ،11 زخمی


جیند،15نومبر: ہریانہ کے جیند ضلع میں ایکس گاؤں کے نزدیک آج علی الصبح ایک ٹرک نے باراتیوں سے بھری ایک جیپ کو ٹکر مار دی جس میں جیپ ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ بارات گاؤں مسعود پور (حصار) سے کل شام سفیدوں روڈ کے میرج ہال میں پہنچی تھی۔
شادی کے بعد آدھی رات کے بعد 13 باراتی جیپ سے واپس گاؤں مسعود پور واپس لوٹ رہے تھے۔