ریاست میں کھاد کی کمی نہیں ہوگی، ڈی اے پی کے آٹھ ریک آچکے ہیں، نو مزید پہنچیں گے: کھٹر


چنڈی گڑھ، 15 نومبر: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں گیہوں اور سرسوں کی بوائی کے لیے کھاد کی کوئی کمی آنے نہیں دی جائےگی۔
مسٹر کھٹر نے آج یہاں کہا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل بات چیت کرکے پوری ریاست میں کھاد کی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں ڈی اے پی کھاد کے آٹھ ریک منگوائے جا چکے ہیں اور آئندہ تین دنوں میں مزید نو ریک منگوائے جا رہے ہیں۔