خورشید کی کتاب پر کانگریس میں ناراضگی،ریاستی ترجمان کا استعفی


لکھنؤ:15نومبر: ہندوتوا کی تعریف کے سلسلے میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی کتاب پر پیدا ہوئے تنازع سے کانگریس میں بھی اندرونی اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔
اسی ضمن میں پیر کو پارٹی کے ریاستی ترجمان جاوید احمد خان نے اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کی تقسیم کرنے والی سیاست سے لڑنے کی اہلیت صرف کانگریس میں تھی جسے سلمان خورشید، راشد علوی ومنی شنکر ائیر جیسے لیڈروں نے غرق میں ڈھکیلنے کا کوئی موقع نہیں گنوایا۔