بریلی میں گایوں کی موت پر گئو شالہ ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر


بریلی:15نومبر: اترپردیش کے ضلع بریلی میں بھوک اور بیماریوں سے سٹی گئو شالہ میں تمام گایوں کی موت کے بعد انہیں گئو شالہ احاطے میں ہی دفن کر دینے کے معاملے میں چیف ویٹرنری افسر نے گئو شالہ کمیٹی کے صدر،سکریٹری، خازن اور منیجر کے خلاف تھانہ سبھاش نگر میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ڈی ایم مانویندر سنگھ نے پیر کو بتایا کہ پرائیویٹ گئو شالہ میں گایوں کی موت کا معاملہ سنگین ہے۔
متعلقہ افسران کو پوری نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔