انڈین ریلوے کا جدید مستقبل کملا پتی ریلوے اسٹیشن میں دکھے گا : مودی


بھوپال، 15 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انڈین ریلوے اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ریلوے کا مستقبل رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن میں دکھے گا۔
مسٹر مودی نے یہ بات یہاں پرائیویٹ گورنمنٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اسکیم کے تحت ازسرنو تیار شدہ رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن اور کچھ دیگر ریلوے اسکیموں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔
اس ریلوے اسٹیشن (سابقہ ​​حبیب گنج) کمپلیکس میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر ریلوے اشونی وشنو بھی موجود تھے۔