عالمی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ کی بادجود ملک میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار


نئی دہلی، 15 نومبر: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی مسلسل گیارہویں دن بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔ پیر کو 11ویں دن گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 103.97-————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79