پارلیمنٹ میں مودی، برلا نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 15 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں برسا منڈا کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی صبح تقریباً 11.45 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچے جہاں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور قومی قبائلی کمیشن کے چیئرمین فگن سنگھ کلستے بھی موجود تھے۔