کمشنر نے کیا ڈویژن کا دورہ


ہوشنگ آباد14نومبر(عادل فاضلی)الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق فوٹو ووٹر لسٹ 2022 کے خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام کے دوران خصوصی کیمپ لگا کر دعوے اور اعتراضات وصول کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نرماد پورم مال سنگھ نے 14 نومبر کو ہوشنگ آباد، ہردا اور بیتول اضلاع کا دورہ کیا اور ان خصوصی مختصر نظر ثانی کیمپوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہوشنگ آباد ضلع کے روہنا، ڈولاریا، سیونیمالوا، تیماگاو ¿ں، چھیدگاو ¿ں، انڈرکاکشا اور بیتول اضلاع، ہردا ضلع کے تیماگاو ¿ں، کرسانہ، چیراپٹلا، سیتا ڈوگری، گونڈومنڈائی اور ملاجکھنڈ میں منعقد پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔کمشنر نے متعلقہ سنٹر کے بی ایل اوز کو سخت ہدایات دیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ووٹر لسٹ کی تیاری کا کام مقررہ وقت میں پوری چوکسی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ووٹر لسٹ کے کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے فارم 6، فارم 7، فارم 8 اور فارم 8اے کے حوالے سے تمام بی ایل اُوز کے ساتھ ون ٹو ون بات چیت کی۔بی ایل او نے بتایا کہ کلیم، اعتراضات وغیرہ کے فارم آرہے ہیں، متعلقہ الیکشن آفس میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔
اس دوران کمشنر مال سنگھ نے ڈوےژنل اضلاع میں یوم قبائلی فخر کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ مراکز کو ہدایت دی کہ وہ نوڈل افسران کو کھانے، ٹرانسپورٹیشن، رہائش، سیکورٹی وغیرہ کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔دورے کے دوران کمشنر مال سنگھ نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر چچولی کا معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بلاک میڈیکل آفیسر چچولی کو ہدایت دی کہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔معائنہ کے دوران کمشنر کی طرف سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں صفائی کے کام میں غفلت پائی جانے پر بلاک پروگرام آفیسر کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایات دی گئیں۔معائنہ کے دوران جوائنٹ کمشنر نرمداپورم جی سی دوہر، متعلقہ ایس ڈی ایم، تحصیلدار، پولنگ اسٹیشن کے بی ایل اُو، سیکٹر اور نوڈل افسران موجود تھے۔