یوم اطفال پر تقریری مقابلہ میں حنا فاطمہ نے جیتا اِنعام


ہوشنگ آباد14نومبر(عادل فاضلی) ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ ہوشنگ آباد نے آج یوم اطفال کے موقع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا۔جس میں تیسری جماعت کی طالبہ حنا فاطمہ نے انعام حاصل کیا۔حنا فاطمہ ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری محمد عادل فاضلی کی بیٹی ہیں۔اس پروگرام میں ضلع کانگریس کے صدر ستیندر فوجدار اور اقلیتی محکمہ کے کوآرڈینیٹر اظہر خان سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔