نہرو اور آزاد کے خوابوں کا ہندوستان: ریگل سرکل میں واقع پریتم لال دعا آڈیٹوریم میں آج ہوگا تقریری مقابلہ


اندور14نومبر(طاہر صدیقی)ریگل سرکل میں واقع پریتم لال دعا آڈیٹوریم میں آج دوپہر ایک بجے سے مولانا ابوالکلام آزاد اور نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریری مقابلہ منعقد ہوگا۔آرگنائزر سٹی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے سٹی صدر لکی شہاب گوری نے بتایا کہ تقریری مقابلے کا تھیم ”نہرو اور آزاد کے خوابوں کا ہندوستان“ ہے۔لکی شہاب گوری نے کہا کہ ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد ہمیں ملک کی آزادی میں نہرو آزاد کی شراکت سے آگاہ کرنا ہے۔ جس میں جیتنے والوں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ جواہر لال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ ایک ہفتے کے اندر ہی ساتھ ساتھ ہوتا ہے۔اس بار اقلیتی کانگریس ڈپارٹمنٹ اس سلسلے میں انٹر اسکول تقریری مقابلہ منعقد کرنے جا رہا ہے۔منتخب بچوں کی ویڈیوز بنا کر دہلی بھیجی جائیں گی۔وہاں جو بچے منتخب ہوں گے انہیں دہلی بلا کر انعام دیا جائے گا۔شہر کے نامور لوگ اس کے حکم ہوں گے۔