حکومت ملک کے مفاد میں ہر چیز کےلئے کام کر رہی ہے:وریندر کمار کھٹک


اُجین14نومبر(نیا نظریہ بیورو)مرکزی وزیر وریندر کمار کھٹک اتوار کو مہاکال کے درشن کرنے اُجین پہنچے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے۔ ان کے ساتھ اُجین کے ایم پی انل فیروزیا بھی موجود رہے۔ مندر میں داخلے کے پروٹوکول کے لیے مقرر کردہ فیس وزیر نے خود ادا کی۔ انہوں نے خود 15 ٹکٹوں کے 1500 روپے پروٹوکول کے لیے مقرر کردہ رقم کے مطابق 100 روپے ادا کیے۔ قواعد کے مطابق انہوں نے بیریکیڈنگ کی جگہ سے مہاکال کے درشن کئے۔یہاں سے وہ نجی تقریب میں شرکت کے لیے چلے گئے۔
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب پر انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مفاد میں ہر چیز کے لیے کام کر رہی ہے۔ جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے حکومت اس پر بھی فیصلے کر رہی ہے۔ حکومت جو مناسب سمجھے گی اس پرفیصلہ کرے گی۔ کانگریس لیڈر راشد علوی کے بیان پر مرکزی وزیر کھٹک نے کہا کہ اس طرح کے بیان دینا ان کا کام ہے۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھگوان مہاکالیشور سے ریاست کی ترقی اور ملک کی ترقی کے لیے دعا کی ہے۔