کیلاش سارنگ کی برسی پر وزیر اعلیٰ نے پیش کی خراج عقیدت


بھوپال14نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کیلاش سارنگ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے رہائش گاہ واقع آڈیٹوریم میں کیلاش سارنگ کی تصویر پر ہار ڈال کر خراج عقیدت پیش کی۔کیلاش سارنگ فعال منتظم ، لائق ایڈمنسٹریٹر، مصنف ، مفکر ، صحافی، کوی اور شاعر تھے۔ وہ کثیر جہت مہارت سے مالامال تھے۔ان کی پیدائش 2جون 1934کو رائسین ضلع کے ڈومرگاﺅں میں ہوئی۔ وہ 1990سے1996تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ سارنگ نے وزیراعظم مودی پر ” نریندر سے نریندر“ عنوان پر کتاب لکھی۔ وہ ہمیشہ سماج کے متاثرہ طبقہ کی ترقی کیلئے وقف رہے۔ ان کا انتقال 14نومبر2020کو ہواتھا۔ وزیراعلیٰ نے ٹیوٹ کرکے بتایاکہ ” میں خود کو خوش قسمت مانتاہوں کہ مجھے ہمیشہ ان کی رہنمائی اور آشیرواد حاصل ہوتارہا۔ آج بھی ان کے ” جیون منتر“ مجھے ترغیب دیتے ہیں۔ان کی پوری زندگی ملک ، سماج اور غریبوں کی خدمت کیلئے وقف رہی۔ انہوںنے اپنی زندگی کی آخری سانس تک تنظیم کی خدمت کی۔ باپ کی طرح مرحوم کیلاش سارنگ کا ہمیشہ ہم کارکنان پر پیار بنا رہے ، ان کے بیش قیمتی خیالات ہمیں راستہ دکھاتے رہیں۔ ان کی برسی پر ان کے چرنوں میں خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔