محکمہ صحت نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن


اب تک دو ہزار سے زائد لوگوں کو کیا جا چکا ہوم آئیسو لیٹ
اُجین 11اپریل (نیا نظریہ بیورو)چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسرنے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ لےب رپورٹ کی معلومات مندرجہ ذیل ہے ۔11 اپریل تک لئے گئے نمونوں کی تعداد831 ہے۔اسی طرح462 نمونوں کی رپورٹ آچکی ہے ۔ اس میں منفی آئے نمونوں کی تعداد385 ہے۔ پازیٹیو آئے نمونوں کی تعداد15 ہے ۔ اندور سے لئے گئے نمونوںکی پازیٹیو رپورٹ کی تعداد 01 ہے ۔اب تک کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 05 ہے ۔آج پازیٹیو کی تعداد صفر رہی ۔آج تک گھر میں کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی تعداد2061ہو چکی ہے ۔ صحت یاب ہونے پر 03مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔