دُکھ بھرے دن بیتے رے بھیا: سرساز میوزیکل گروپ بھوپال کے زیر اہتمام ہوا شاندار اِنعقاد


بھوپال14نومبر(نیا نظریہ بیورو)سور سادھبا سمّان سے بھوپال کے مشہور غزل گلوکارمحمد ایوب غفور، گلوکار حسیب انصاری اور گلوکارہ وانی پروہت،عصمت راوت کو اعزاز سے نوازا گیا۔اسی موقع پر گیانیندر شرما کو ”مکیش سمان“ سے نوازا گیا۔سرساز میوزیکل گروپ بھوپال کے زیر اہتمام پروگرام میں شہر بھوپال کے سی ایس پی بٹو شرما،سنتوش اگروال، رام بابو شرما،سبھاش سی شرما، گلوکارہ دیپا شریواستو بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
موسیقی کے شائقین، گلوکاروں سے بھرے آڈیٹوریم میں ایک سے بڑھ کر ایک گانے پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔کووےڈ-19 میں کچھ راحت ملنے پر “دکھ بھرے دن بیتے رے بھیا” کا انعقاد کیا گیا۔ساجد پریمی اس پروگرام کے آرگنائزر اور گیانیندر شرما کنوینر تھے۔ گیانیندر شرما جو اس پروگرام کے کنوینر بھی ہیں گلوکار بھی ہیں، انہوں نے “کہیں کرتی ہوگی وہ میرا انتظار”گانا گایا ۔سولو گانوں کے علاوہ یوگل بھی پیش کیے گئے جس میں “اے کاش کسی دیوانے کو” عصمت راوت اور وانی پروہت نے پیش کیا۔ گیانیندر شرما اور مہیش روپانی نے “ایک دن بک جائے گا ماٹی کے مول”اور پرتبھا ڈولس اور انوپم سکسینہ نے “یاد رہے گا پیار کا رنگیں زمانہ” گایا۔نمازی علی، وانی نے “چورا لیا ہے تم نے جو دل کو” پیش کیا۔پروگرام میں کل 30 گانے پیش کیے گئے۔سر ساز میوزیکل گروپ کے تمام گلوکاروں کی پرفارمنس کو حاضرین نے خوب سراہا۔