ہریانہ میں ہوڈل سے کانگریس کی’جن جاگرن‘ مہم شروع


چندی گڑھ، 14نومبر: ہریانہ کانگریس کی صدر کماری سیلجا نے آج ہوڈل کے گاوں سوند میں پد یاترا نکال کر بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کی ’عوام مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی جن جاگرن مہم کی شروعات کی۔
پارٹی کی یہ مہم 30نومبر تک چلے گی۔
اس موقع پر کماری سیلجا نے کہاکہ حکومت ایک طرف مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے دوسری طرف تنخواہ اور مزدوری بڑھانے کی بات بھی نہیں کررہی ہے۔