بی جے پی 300سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی:رادھا موہن


جونپور:14نومبر: سابق مرکزی وزیر اوربی جے پی کے ریاستی انچارج رادھا موہن سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی 300 سے زیادہ سیٹیں جیت کر اکثریت کی حکومت بنائے گی۔
لکھنؤ سے وارانسی جاتے وقت جگدیش پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہفتہ کی دیر رات میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس،سب کا وشواس کے وصول پر کام کررہی ہے اور اسکیمات کا فائدہ بغیر کسی تفریق کے سبھی کو دیا جارہا ہے۔
یوگی حکومت میں یوپی میں غنڈہ راج کا خاتمہ ہوا۔