گاؤں کی خوش حالی چھتیس گڑھ ماڈل کا پیمانہ: بھوپیش


رائے پور، 14 نومبر: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ گاوں خوش حال ہوں گے تبھی شہر میں خوش حالی آئے گی۔
چھتیس گڑھ کی ترقی کا یہی راستہ ہے ، چھتیس گڑھ ماڈل کی کامیابی کا یہی پیمانہ ہے۔
بگھیل نے آج آکاشوانی سے نشر اپنی ماہانہ ریڈیو گفتگو لوک وانی کی 23 ویں کڑی میں کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ترقی کے روایتی ماڈل، پنڈت جواہر لال نہرو کے جدید ماڈل اندرا گاندھی کے مضبوط قوت ارادی کے ماڈل اور راجیو گاندھی کے ٹکنالوجی سے تبدیلی کے ماڈل سے ترغیب لے کر چھتیس گڑھ میں کاشتکاری اور کسانی کی تصویر بدلنے، گاوں میں نئے وسائل سے نئی تکنیک سے کاشتکاری کرنے اور روایتی طور پر روز مرہ کے کاموں میں اصلاح کی جو پہل کی گئی ہے ان کو کامیابی ملی۔