میرٹھ سڑک حادثے میں تین افراد کی موت


میرٹھ:14نومبر: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں اتوار کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں کار سوار تین افراد کی موت ہوگئی جن کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ پولو کار میں سوار تین افراد دہلی سے ہریدوار جارہے تھے۔
ہریدوار نیشنل ہائی وے پر کنکرکھیڑا علاقے میں کھروا چوراہے کے نزدیک علی الصبح تقریبا تین بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک راہ گیر کو بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر توڑتی ہوئی دوسری سڑک کی سائیڈ ریلنگ سے ٹکرا گئی۔